بلوچستان میں حساس اداروں کی کارروائی، 8 دہشت گرد گرفتار

Terrorist Arrested

Terrorist Arrested

ڈیرہ بگٹی (جیوڈیسک) ایف سی اور حساس اداروں نے ڈیرہ بگٹی کے علاقے لاپ سرانی میں آپریشن کرتے ہوئے گیس پائپ لائن اڑانے کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے 6 دہشت گردوں کو دھماکہ خیز مواد سمیت گرفتار کر لیا۔

ڈیرہ بگٹی کے علاقے لاپ سرانی میں ایف سی اور حساس ادارے کے مشترکہ آپریشن کے دوران کالعدم تنظیم کے دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 6 دہشت گرد گرفتار کر لئے گئے۔

گرفتار دہشت گردوں کے قبضے سے پانچ ڈیٹونیٹرز معہ 15 میٹر وائر، اینٹینا، 2 کلو گرام دھماکہ خیز مواد سمیت ایک آئی ای ڈی پائپ، دو رائلفز معہ راؤنڈز، پانچ موٹر سائیکل، دو بیگز اور دیگر اسلحہ شامل ہیں۔ برآمد شدہ مواد گیس پائپ لائن کو اڑانے کیلئے استعمال ہونا تھا جسے ناکام بنا دیا گیا، گرفتار دہشت گردوں کو نامعلوم مقام پر منتقل کر کے مزید تفتیش جاری ہے۔

ژوب سے بھی مشترکہ کارروائی کے دوران دو شر پسند پکڑے گئے، گوادر میں چھاپہ مار کارروائی میں بھاری اسلحہ و بارود پکڑا گیا، ان میں سترہ آر پی جی سیون راکٹ، اے کے 47، سیون ایم ایم رائفل، بارودی سرنگ ڈٹیکٹر اور سینکڑوں راؤنڈز شامل ہیں۔