بلوچستان اور کشمیر سمیت پاکستان بھر میں جیت کا جشن جذبہ حب الوطنی کو اُجاگر کرتا ہے : فرخ شہباز وڑائچ

Farrukh Nawaz Waraich

Farrukh Nawaz Waraich

لاہور (پ ر) نوجوان کالم نگاروں کی ملک گیر تنظیم ”پاکستان فیڈرل یونین آف کالمسٹ” (پی ایف یو سی) کے چیئرمین شہزاد چوہدری ،سینئر وائس چیئرپرسن پروفیسر رفعت مظہر’ صدر فرخ شہباز وڑائچ ‘جنرل سیکریٹری محمد نورالہدیٰ ‘چیئرپرسن وومن ونگ بشریٰ اعجاز’ صدر وومن ونگ ڈاکٹرعارفہ صبح خان’سینئر نائب صدر فرید رزاقی’نائب صدر اختر ایوب خان’ڈپٹی جنرل سیکریٹری حسیب اعجاز عاشر’ ایڈیشنل جنرل سیکریٹری عدنان عامر’سنٹرل آرگنائزر عمر عبدالرحمن جنجوعہ ‘سیکریٹری اطلاعات حافظ محمد زاہد’سیکریٹری کوآرڈینیشن ایم ایم علی’فنانس سیکریٹری محمدطاہردرانی سمیت تنظیم کے دیگر عہدیداران نے اوول کے میدان میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کی تاریخی فتح پر اللہ رب العزت کا شکرادا کیا اور اس فتح کو پاکستان میں کھیلوں کے فروغ کے لیے خوش آئند قرار دیا۔

۔چیئر \مین شہزاد چوہدری کا کہنا تھا کہ پاکستان نے بھارت کا غرورخاک میںملا کر دنیا بھر میں رہنے والے پاکستانیوں کے دل جیت لیے اور انہیں عید سے پہلے ہی عیدی دے دی۔صدر فرخ شہباز وڑائچ نے اپنے بیان میں کہا کہ بلوچستان’آزاد کشمیر اور مقبوضہ کشمیر سمیت پاکستان کے کونے کونے میں جیت کا جشن منایا جانا پاکستانی عوام کے جذبہ حب الوطنی کی عکاسی کرتا ہے۔انہوں نے پاکستانی کھلاڑیوںاور آفیشلز کو پی ایف یوسی کی لائف ٹائم اعزازی ممبرشپ دینے کا بھی اعلان کیا۔

حافظ محمد زاہد(سیکریٹری اطلاعات’پی ایف یوسی)