بلوچستان: مستونگ سے کالعدم تنظیم کے دو کمانڈر گرفتار

Mustang

Mustang

مستونگ (جیوڈیسک) بلوچستان کے ضلع مستونگ میں ایف سی اور حساس اداروں نے کالعدم تنظیم کے دو کمانڈر گرفتار کر لئے۔

ایف سی ترجمان نے بتایا کہ مستونگ کے علاقے کھڈ کوچہ میں سیکیورٹی فورسز کے ساتھ کارروائی کے دوران ایف سی نے ایک ویران مکان پر چھاپا مارا۔

کارروائی کے دوران و ہا ں چھپے ہوئے کالعدم تنظیم کے دو کمانڈر گرفتار کر لیے گئے ۔ ملزموں کے قبضے سے ا سلحہ بھی برآمد ہوا ۔ ملزمان کو تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔