بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال پر آل پارٹیز کانفرنس آج ہو گی

Nawaz Sharif

Nawaz Sharif

کوئٹہ (جیوڈیسک) وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت گورنر ہاؤس کوئٹہ میں ہونے والی آل پارٹیز کانفرنس میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف اور ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر بھی شرکت کریں گے۔

آل پارٹیز کانفرنس میں بلوچستان میں امن وامان کے حوالے سے غور کیا جائے گا۔

سانحہ مستونگ بھی زیر غور آئے گا۔ بلوچستان حکومت نے صوبے کی تمام سیاسی جماعتوں کو کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی ہے۔