بلوچستان میں بارش کی تباہ کاریاں، پل ٹوٹنے سے کراچی اور کوئٹہ کا زمینی رابطہ منقطع

Balochistan Rains Floods

Balochistan Rains Floods

خضدار (جیوڈیسک) بلوچستان میں شدید بارشوں کے باعث ندی نالوں میں طغیانی آ گئی جس کے باعث بخالو کے مقام پر پل پانی میں بہہ گیا اور کراچی اور کوئٹہ کے درمیان زمینی رابطہ منقطع ہو گیا۔

شدید بارشوں کے باعث ندی نالوں میں طغیانی آ گئی اور حب اور خضدار کے درمیان بخالو کے مقام پر پل پانی میں بہہ گیا، پل ٹوٹنے کے باعث دونوں اطراف گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں اور کوئٹہ سے کراچی کا زمینی رابطہ منقطع ہو کر رہ گیا۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری نے پل ٹوٹنے کا نوٹس لیتے ہوئے ضلعی انتظامیہ کو فوری طور پر متبادل راستہ تیار کرنے کی ہدایت کی ہے جب کہ ڈپٹی کمشنر خضدار سہیل الرحمان بلوچ نے متبادل راستے کے لئے ہیوی مشینری کو موقعے پر بھیج دیا ہے اور لیویز نے خصدار اور وڈھ کے مقام پر ٹریفک کو روک لیا ہے۔ اس کے علاوہ موسیٰ خیل، قلات، زیارت اور ژوب میں بھی شدید بارشوں کے باعث کئی ایکٹر پر کھڑی فصلیں تباہ ہوگئیں اور مکانات کو بھی شدید نقصان پہنچا۔