بلوچستان ریزیڈ ینشنل کالج خضدار کے درجہ چہارم کے ملازمین کی خضدار پریس کلب میں پریس کانفرنس

Press Conference

Press Conference

خضدار (رپورٹ/ یونس بلوچ) بلوچستان ریزیڈ ینشنل کالج خضدار کے درجہ چہارم کے ملازمین ابوبکر گیٹ گارڈ، محمد شریف گیٹ گارڈ، محمد بخش گیٹ گارڈ عبدالرشید گیٹ گارڈ، عبدالحلیم گیٹ گارڈ ،میر دوست گیٹ گارڈ،نبی وارث چوکیدار، عبدلفتاح چوکیدار، محمد نور چوکیدار،علی نواز ٹیلر ماسٹر، عبدالطیف مالی، عبدالمالک مالی اورنصیر احمد مالی نے خضدار پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہم بلوچستان ریزیڈ ینشنل کالج خضدار کے وہ درجہ چہارم کے ملازمین ہیں جو عرصہ دراز سے اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔

ہماری تنخواہیں بھی انتہائی قلیل ہیں مہنگائی کے اس دور میں بہت مشکل سے اپنے خاندانوں کا گزر بسر کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کی جانب سے ایک نوٹیفیکشن کے مطابق ہمیں سالانہ کوچنگ الائونس کی مد میں ایک بیسک پے ادا کی جاتی ہے اور اس سے قبل بھی ہمیں کوچنگ الائونس کی مد میں ایک بیسک پے ادا کی جاتی رہی ہے اس بار کل بیانوے ایسے ملازمین ہیں جن کو یہ (کوچنگ) الائونس دے دی گئی ہے لیکن ہم صرف تیرہ(13) ایسے غریب ملازمین درجہ چہارم سے تعلق رکھتے ہیں جو ہمیں ہمارے حق سے محروم کیا گیا باقی تمام من پسند آفیسران، سنیئر اہلکاران بشمول پرنسپل کو کوچنگ الائونس دیا گیا۔

حالانکہ یہ کوچنگ الائونس ان ملازمین کے لیئے ہے جو غریب ہیں اور ان کی تنخواہیں کم ہیں ملازمین ہم محروم ملازمین وہ لوگ ہیں جو ہر وقت بلا ناغہ فرائض سرانجام دے رہے ہیں انہوں نے کہا کہ ہم لاوارث ملازمین ہمہ وقت ڈیوٹی پر موجود ہونے کے باجود اپنے حق سے محروم ہیں لیکن کچھ ایسے من پسند لوگ بھی ہیں جو گھر بیٹھے تنخواہ کے ساتھ کوچنگ الائونس بھی لے رہے ہیں بلوچستان ریزیڈینشنل کالج خضدار کے ملازمین نے وزیر اعلی بلوچستان چیف آف جھالاوان نواب ثناء اللہ خان زہری اور محکمہ تعلیم کے اعلی حکام سے اپیل کی کہ ان کے ساتھ ہونے والی نا انصافی کا نوٹس لیکر انہیں انصاف دلایا جائے بصورت دیگر ہم عدالت کا دروازہ دستک دینے پر مجبور ہونگے۔۔۔۔