بحیرہ بالٹک میں نیٹو ممالک کے افواج کی مشترکہ مشقیں جاری

Military Exercises

Military Exercises

پولینڈ (جیوڈیسک) بحیرہ بالٹک میں نیٹو کی مشترکہ فوجی مشقیں جاری ہیں۔ مختلف ممالک کی بحریہ نے حصہ لیا۔

پولینڈ کے ساحل پر آپریشن بال ٹاپس نامی مشقوں میں نیٹو ممالک کی فضائیہ، بحریہ اور زمینی فوج کے پانچ ہزار ارکان نے حصہ لیا۔

مشقوں میں پچاس بحری بیڑے اور ساٹھ جنگی جہاز حصہ لے رہے ہیں جبکہ امریکا اور کینیڈا کے علاوہ یورپ کے پندرہ ملکوں کے فوجی شامل ہیں۔ اس سے پہلے بال ٹاپس مشقیں امریکا کی قیادت میں ہوتی رہی ہیں لیکن اس بار نیٹو کے تحت ہو رہی ہیں۔

نیٹو نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ان کثیر قومی مشقوں کا مقصد نیٹو اور اتحادی فوجوں کے بالٹک خطے کے دفاع عزم کا اظہار ہے۔