بلوچستان: دہشتگردی کا منصوبہ ناکام، بھاری تعداد میں اسلحہ و بارود برآمد

Weapons

Weapons

پشین (جیوڈیسک) ایف سی ترجمان کے مطابق فرنٹئیر کور اور حساس ادارے نے پشین کے علاقے برشور میں کاروائی کی۔ کاروائی کے دوران بھاری تعداد میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد کر لیا گیا۔

قبضے میں لئے جانے والے اسلحے میں 31 بارودی سرنگیں، 3 راکٹ، ایک راکٹ لانچر، 4 ایس ایم جی، 5 کلو گرام دھماکہ خیز مواد، 60 عدد ڈیٹونیٹرز اور ہزاروں راؤنڈز شامل ہیں۔

برآمد ہونیوالا اسلحہ صوبے کے مختلف مقامات پر تخریب کاری کی کاروائیوں میں استعمال ہونا تھا۔ جسے بروقت کاروائی کر کے ناکام بنا دیا گیا۔