بنگلہ دیشی بولر شہادت حسین کے خلاف گھریلو ملازمہ پر تشدد کا الزام

Shahadat Hossain

Shahadat Hossain

کولمبو (جیوڈیسک) غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق شہادت حسین نے اپنی اہلیہ کے ساتھ مل کر گیارہ سالہ گھریلو ملازمہ کو مبینہ تشدد کا نشانہ بنایا۔

پولیس کے مطابق محفوظہ اختر نامی بچی نے خود تھانے آ کر شہادت حسین اور ان کی اہلیہ کے خلاف رپورٹ درج کرائی۔ پولیس کے مطابق بچی کی آنکھ پر زخم تھا جبکہ جسم کے دیگر حصوں پر بھی تشدد کا نشانات موجود تھے۔

محفوظہ کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق انہوں نے گزشتہ رات شہادت اور ان کی اہلیہ کی گرفتاری کے لئے چھاپہ مارا لیکن وہ گھر پر موجود نہیں تھے۔