بنگلہ دیش نے چیمپئنز ٹرافی کے لیے کوالیفائی کر لیا

Bangladesh

Bangladesh

ہرارے (جیوڈیسک) بنگلہ دیش نے جنوبی افریقہ کو دوسرے ون ڈے میں شکست دے کر نہ صرف سیریز ایک ایک سے برابر کی بلکہ چورانوے پوائنٹس کے ساتھ چیمپئنز ٹرافی کے لیے بھی کوالیفائی کر لیا۔

سری لنکا کے خلاف پہلا ون ڈے میچ جیتنے کے بعد پاکستان کی ون ڈے رینکنگ میں ایک درجہ ترقی ہوئی ہے۔ قومی ٹیم نواسی پوائنٹس کے ساتھ آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں آٹھویں پوزیشن پر پہنچ گئی ہے۔

ویسٹ انٖڈیز اٹھاسی پوائنٹس کے ساتھ اب نویں پوزیشن پر ہے۔ قومی شاہینوں اور لنکن ٹائیگرز کے درمیان دوسرا ون ڈے بدھ کو پالی کیلے میں کھیلا جائے گا۔ پاکستان نے دمبولا میں کھیلے گئے پہلے ون ڈے میچ میں سری لنکا کو چھ وکٹوں سے شکست دی تھی۔