بنگلہ دیش کا ورلڈ ٹی ٹونٹی کپ کیلئے 15 رکنی ٹیم کا اعلان

Bangladesh Cricket Team

Bangladesh Cricket Team

ڈھاکہ (جیوڈیسک) بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی نے ورلڈ ٹی ٹونٹی کپ کیلئے 15 رکنی ٹیم کا اعلان کر دیا۔ ناصرحسین اور محمد متھن کی دوبارہ سکواڈ میں واپسی ہوئی ہے۔ بی سی بی سلیکٹرز کا کہنا ہے کہ ہم نے میگا ایونٹ کیلئے باصلاحیت اور تجربہ کار سکواڈ تشکیل دیا ہے۔

امید ہے کہ ٹیم میگا ایونٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کر کے بہترین نتائج کے ساتھ وطن لوٹے گی۔ اعلان کردہ ٹیم کپتان مشرفی مرتضی، شکیب الحسن، تمیم اقبال، محمدمتھن، محموداللہ، مشفق الرحیم، سومیا سرکار، صابر رحمان، ناصرحسین، مستفیض الرحمان، العمین حسین، تسکین احمد، عرافات سنی، ابوحیدر اور نورالحسن پر مشتمل ہے۔

بنگلہ دیش کو گروپ اے میں ہالینڈ، آئرلینڈ اور اومان کے ساتھ رکھا گیا ہے اور وہ 9 مارچ کو ہالینڈ کے خلاف میچ سے مہم کا آغاز کرے۔