بنگلہ دیش : فورسز کا ریسٹورنٹ میں آپریشن، 10 یرغمالی رہا

Dhaka Police

Dhaka Police

ڈھاکا (جیوڈیسک) بنگلہ دیش میں فورسز نے ریسٹورنٹ میں آپریشن کرتے ہوئے دس یرغمالی رہا کرا لیے، ڈھاکا کے ریسٹورنٹ میں دہشت گرد حملے میں پولیس اہلکاروں سمیت پانچ افراد ہلاک ہو گئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بنگلہ دیش کے درالحکومت ڈھاکا میں نامعلوم مسلح افراد نے سفارتی علاقے میں موجود ہولی آرٹیسن بیکری کیفے میں داخل ہوئے۔

واقعہ کے بعد پولیس کی بھاری نفری نے ریسٹورنٹ کو گھیرے میں لے لیا۔ حملہ آوروں نے کم از کم 20 افراد کو یرغمال بنایا جن میں کئی غیر ملکی باشندے بھی شامل تھے۔

یرغمال افراد کی رہائی کے لیے مسلح افراد اور پولیس کے درمیان فائرنگ کا سلسلہ جاری رہا۔