بنگلہ دیش کی حکومت بھارتی ایجنڈے پر کام کررہی ہے، خواجہ سعد رفیق

Khawaja Saad Rafiq

Khawaja Saad Rafiq

لاہور (جیوڈیسک) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ بنگلہ دیشن میں جماعت اسلامی کے لوگوں کو پھانسیاں دینا صرف ایک جماعت کا مسئلہ نہیں پورے پاکستان کامسئلہ ہے۔

بنگلہ دیش کی حکومت بھارتی ایجنڈے پر کام کررہی ہے۔لاہور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام شہدائے وفا کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ اگر پاکستان میں جمہوریت تسلسل کے ساتھ رہتی تو بنگالی بھائی ہم سے علیحدہ نہ ہوتے۔ انہوں نے کہا حسینہ واجد کی حکومت کمزور ہے۔

جو صرف اور صرف بھارتی ایجنڈے پر جماعت اسلامی کے رہنماؤں کو پھانسیاں دے رہی ہے۔خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ بنگلادیش میں پھانسیاں عدالتی قتل ہے۔ ابھی تک کسی بھی ملک نے حسینہ واجد کی اس انتقامی کارروائی کی حمایت نہیں کی ہے۔ اگر یہ لوگ بنگلہ دیش کے قانون کے مطابق مجرم تھے تو ممبر پارلیمنٹ کیسے بنے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ حسینہ واجد نہیں چاہتیں کہ وہاں اسلامی ذہن رکھنے والی حکومت آئے۔

جبکہ بنگلادیش میں پھانسیوں پر پاکستان کے دفترخارجہ کاردعمل موثرنہیں ہوسکا۔