بنگلہ دیشی میڈیا کا تعصب، عمران خان جونیئر پر سپاٹ فکسنگ کا الزام

Imran Khan Junior

Imran Khan Junior

لاہور (جیوڈیسک) بنگلہ دیشی میڈیا کو پاکستانی کھلاڑیوں کی عمدہ پرفارمنس راس نہ آئی۔ فاسٹ بائولر عمران خان جونیئر پر سپاٹ فکسنگ کا الزام لگا کر تعصب کا ثبوت دے دیا۔

بنگلہ دیش پریمیئر لیگ کو ویسے تو پاکستانی کھلاڑیوں نے چار چاند لگا دیے لیکن میزبان ملک کے میڈیا نے فاسٹ بائولر عمران خان جونیئر پر سپاٹ فکسنگ کا بے بنیاد الزام لگا دیا۔

عمران خان جونیئر نے میچ میں دو وکٹیں حاصل کیں اور ٹیم باریسال بُلز کے بہترین بائولر ثابت ہوئے لیکن دو نو بالز کرانے پر بنگالی چینل نے عمران خان کی نو بالز کو محمد عامر اور محمد آصف کی نو بالز سے جوڑ دیا اور ایونٹ آرگنائزرز سے تحقیقات کرانے کا بھی سوال کر ڈالا جن کا کہنا تھا کہ اگر شک کی گنجائش ہوئی تو وہ معاملے پر غور کریں گے۔