بنگلا دیشی کھلاڑی عرفات سنی کی ضمانت منظور

Arafat Sunny

Arafat Sunny

ڈھاکا (جیوڈیسک) ڈھاکا کی مقامی عدالت نے بنگلہ دیشی اسپنر عرفات سنی کی 50 ہزار ٹکا کا بانڈ جمع کرانے پر ضمانت منظور کر لی۔

سائبر کرائم کیس میں رجوع کرنے والی ان کی اہلیہ نسرین سلطانہ نے کمرہ عدالت میں بتایا کہ دونوں میں بعض معاملات پر تصفیہ ہوگیا اور وہ اپنی شادی شدہ زندگی کو بحال کرنا چاہتے ہیں جس پر جج سیف الاسلام نے کھلاڑی کو جیل سے رہا کرنے کا حکم صادر کر دیا۔