بنگلہ دیش پریمیئر لیگ کا آج سے آغاز

Bangladesh Premier League

Bangladesh Premier League

بنگلہ دیش (جیوڈیسک) شائقین کرکٹ کیلئے خوشخبری ہے کہ ”بنگلہ دیش پریمیئر لیگ “ کے چوتھے ایڈیشن کا جمعہ سے باقاعدہ آغاز ہورہا ہے۔ بنگلہ دیش کے میدانوں پر سجنے والے اِن مقابلوں کی سب سے خاص بات یہ ہے کہ اِس میں پاکستان کے کئی نامور کھلاڑی اپنی ایکشن سے بھر پور پرفارمنس دکھائیں گے۔

سنسنی خیز مقابلے 4 نومبر سے شروع ہوں گے جو 7 دسمبر تک جاری رہیں گے ۔ پاکستان کا پہلا نجی اسپورٹس چینل ”جیو سوپر“ اپنے ناظرین کیلئے تمام مقابلے براہ راست نشر کرے گا۔

پاکستانی کھلاڑیوں کی کہکشاں میں جو ستارے اس بار جگمگاتے نظر آئیں گے اُن میں شاہد خان آفریدی، عماد وسیم، شعیب ملک، شرجیل خان، خالد لطیف، بابر اعظم، سہیل تنویر، احمد شہزاد، محمد سمیع، محمد نواز، شاہ زیب حسن، اُسامہ میر، عمران خان (جونیئر) اور عمر اکمل شامل ہیں۔

اس لیگ کا لطف دوبالا کرنے کیلئے ”جیوسوپر“ نے اپنے مقبول شو ”سپر آئی“ کا بھی خصوصی اہتمام کیا ہے جس میںسابق اور موجودہ کھلاڑی لیگ کے ہر مقابلے سے قبل اور اختتام پر اپنا تجزیہ، تبصرہ اور تجربہ بیان کریں گے۔