بنگلہ دیش میں روہنگیا افراد کی مردم شماری

Bangladesh Rohingyas Census

Bangladesh Rohingyas Census

ڈھاکا (جیوڈیسک) بنگلہ دیش نے ملک میں موجود روہنگیا افراد کی مردم شماری کا عمل شروع کر دیا ہے، مردم شماری کا یہ عمل مزید چار دن تک جاری رہے گا۔

بنگلہ دیش کے ذرائع ابلاغ کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ یہ عمل 17 فروری تک مکمل ہو جائے گا۔ بنگلہ دیش کے دو مختلف کیمپوں میں 33 ہزار روہنگیا مسلمان رجسٹرڈ ہیں۔

واضح رہے کہ میانمار میں روہنگیا نسل کے افرادظلم و ستم سے فرار ہو کر مختلف ممالک کا رخ کرتے ہیں۔