بنگلہ دیش: سیکولر بلاگر قتل کیس دو طلبا کو موت کی سزا

Bangladesh Court

Bangladesh Court

ڈھاکہ (جیوڈیسک) بنگلہ دیش کی ایک عدالت نے سیکولر بلاگر کو ہلاک کرنے کے مقدمہ میں دو طالب علموں کو موت کی سزا سنائی ہے۔

رپورٹس کے مطابق ملزمان پر سیکولر بلاگر احمد ر جب حیدر کو 2013ء میں قتل کرنے کا الزام تھا۔

استغاثہ کے کیل محبوب الرحمان کے مطابق جج نے حیدر کے قتل میں تمام آٹھ افراد کو سزائیں سنائیں جبکہ طالب علموں فیصل بِن نعیم اور رضوان الحق کو موت کی سزا سنائی۔