بنی گالا میں تحریک انصاف کے کارکنوں نے خیمے لگا لئے

PTI Workers

PTI Workers

اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد دھرنے کیلئے تحریک انصاف کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں۔ بنی گالہ پہنچنے والے پی ٹی آئی کارکنوں کیلئے خصوصی طور پر خیمے نصب کیے گئے۔

کارکنوں میں کھانا تقسیم کیا گیا جس کے لیے تنور کا بندوبست کیا گیا۔ سردی سے بچنے کیلئے خواتین کارکنوں نے آگ جلا لی۔

دوسری جانب پولیس نے کارکنوں کیلئے بستر لانے والی دو گاڑیاں روک لیں تاہم کچھ دیر بعد ہی انہیں چھوڑ دیا۔

ادھر رات گئے عمران خان کی بہن علیمہ خان بھی بنی گالا پہنچ گئیں۔ وہ تحریک انصاف کے دھرنے میں شرکت کریں گی۔