بنک الفلاح ڈسٹرکٹ سائوتھ فٹ بال چمپئن شپ غریب شاہ یونین اور ینگ ہلال کا کوارٹر فائنل تک رسائی

Football

Football

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن سائوتھ کے زیر اہتمام بنک الفلاح کے تعاون سے ککری گرائونڈ لیاری پر جاری بنک الفلاح ڈسٹرکٹ سائوتھ چمپئن شپ میں 2پری کوارٹر فائنل معرکوں کے فیصلے ہوگئے۔

پہلے پری کواٹر فائنل مقابلے میں غریب شاہ یونین نے مد مقابل کلری محمڈن کو 1-0 سے شکست دیکر کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کرلی ۔دوسرے پری کوارٹر فائنل مقابلے میں ینگ ہلال نے موسیٰ لاشاری میموریل کو 2-1سے مات دیکر کوارٹر فائنل میں انٹری دے دی۔

ینگ ہلال کی جانب سے شمیر اور تحسین نے خوبصورت گول اسکور کئے جبکہ موسیٰ لاشاری کا واحد گول ذین نے انجام دیئے ۔کھیلے گئے میچ میں ریفریز کے فرائض انور شاہ،اعظم اور پرویز یوسف نے انجام دیئے جبکہ میچ کمشنر اللہ بخش بلوچ اور میڈیا کوارڈینٹر شیر افضل تھے۔