بنک الفلاح ڈسٹرکٹ سائوتھ فٹ بال چمپئن شپ حیدری بلوچ کوارٹر فائنل تک پہنچ گئی

ALFLAH DISTRICT SOUTH FOOTBALL TOURNAMENT

ALFLAH DISTRICT SOUTH FOOTBALL TOURNAMENT

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن سائوتھ کے زیر اہتمام بنک الفلاح کے تعائون سے ککری گرائونڈ لیاری پر جاری بنک الفلاح ڈسٹرکٹ سائوتھ فٹ بال چمپئن شپ میں حیدری بلوچ نے اپنے خوبصورت اور دلکش کھیل کی بدولت چمپئن شپ کی مضبوط ٹیم کراچی محمڈن کو سخت اور دلچسپ مقابلے کے بعد 1-0سے شکست دیکر کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کرلی۔

پہلے ہاف کے اختتام تک دونوں ٹیموں نے کوئی گول اسکور کرنے میں کامیابی حاصل نہیں کی تاہم دوسرے ہاف میں حیدری بلوچ کی جانب سے سومار نے فیصلہ کن گول کرکے اپنی ٹیم کو کوارٹر فائنل میں پہنچا دیا۔

دوسرا میچ جو کہ لیاری لیبر سینٹر اور تاج مسلم کے درمیان کھیلا گیا لیاری لیبر سینٹر نے یکطرفہ مقابلے کے بعد تاج مسلم کو 5-0سے عبرتناک شکست دیدی لیاری لیبر سینٹر کی جانب سے رحمن نے 2جبکہ حسنین ،لیاقت اور پرویز یونس نے ایک ایک گول اسکور کئے۔

کھیلے گئے تیسرے میچ میں موسیٰ لاشاری میموریل کلب نے سن آف بلوچ کلب کو پنالٹی ککس پر شکست دیدی ،چمپئن شپ میں کھیلے گئے میچوں میں ریفریز کے فرائض اعظم انور ،پرویز یوسف ،واجد ،حبیب ،آصف اور عامر نے انجام دیئے جبکہ میچ کمشنر اللہ بخش بلوچ اور میڈیا کوارڈینٹر شیر افضل تھے۔