بنک الفلاح ڈسٹرکٹ سائوتھ فٹ بال چمپئن شپ

karachi

karachi

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) ڈسٹرکٹ سائوتھ فٹ بال ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام بنک الفلاح کے تعاون سے ککری گرائونڈ لیاری میں جاری بنک الفلاح ڈسٹرکٹ سائوتھ فٹ بال چمپئن شپ میں مزید 2میچوں کے فیصلے ہوگئے۔

کھیلے گئے پہلے میچ میں سن آف بلوچ نے یکطرفہ مقابلے کے بعد مد مقابل کیپٹن تاج میموریل فٹ بال کلب کو 5-1سے شکست دیدی فاتح ٹیم کی جانب سے غلام محی الدین نے 2جبکہ شاہ زیب ،امجد اور محمد علی نے ایک ایک گول اسکور کئے۔

کھیلے گئے دوسرے میچ میں رانگی واڑہ اسپورٹس نے خوبصورت کھیل کی بدولت رمضان اسپورٹس کو 6-1سے شکست دیکر اگلے مرحلے کے لئے کولیفائی کرلیا ،رانگی واڑہ اسپورٹس کی جانب سے عرفان نے خوبصورت ہیٹ ٹرک کے ساتھ 3گول اسکور کئے جبکہ شاہ زیب ،امجد اور جہانزیب نے ایک ایک گول اسکور کئے ۔چمپئن شپ میں کھیلے گئے۔

میچوں میں ریفریز کے فرائض انور شاہ،اقبال ،جاوید ،سرور ،عامر اور واجد نے انجام دیئے جبکہ میچ کمشنر اللہ بخش بلوچ اور میڈیا کوارڈینٹر شیر افضل تھے ۔ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے دیگر میچوں میں کلاکوٹ یونین نے ساجدی بلوچ کو 2-1سے شکست دیدی۔