بینک الفلاح سائوتھ فٹبال، وھاب الیون کی فتح

Football

Football

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) ڈی ایف اے سائوتھ کے ذیر اہتمام جاری بینک الفلاح ڈسٹرکٹ سائوتھ فٹبال چیمپئن شپ کے سلسلے میں وہاب الیون نے مدمقابل عیدولین محمڈن کو 2-0سے شکست دے دی۔ دوسرے میچ میں ینگ کلری نے ینگ جان کلب کو 8-0کے ایک بڑے مارجن سے شکست دیکر ہوش ٹھکانے لگا دئیے۔

فاتح کلب ینگ کلری کے وارث اور نبیل نے اپنے عمدہ کھیل کی بدولت ہیٹ ٹرک کے ساتھ 3-3گول جبکہ قاسم اور زین نے ایک ایک گول کیا۔ تیسرے میچ میں تاج مسلم نے لیاری محمڈن کو اور بابل اسپورٹس نے ینگ پھول پتی کو پنالٹی ککس پر ڈھیر کردیا۔

دوران کھیل مقابلہ بغیر کسی گول کے برابر رہا ۔ ویسٹ محمڈن نے مدمقابل ینگ نوالین کو بھی پنالٹی ککس پر شکست دے کر اگلے مرحلے کے لیئے کوالفائی کرلیا۔

ریفریز کے فرائض انورشاہ، جاوید، ابراہیم، عامر، سرور اور واجد نے انجام دئیے۔ میچ کمشنر اﷲبخش بلوچ اور میڈیا کوآرڈینیٹر شیر افضل تھے۔