بنک الفلاح ڈسٹرکٹ سائوتھ فٹ بال چمپئن شپ میں مزید 3 میچوں کے فیصلے ہو گئے

Football

Football

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن ڈسٹرکٹ سائوتھ کے زیر اہتمام الفلاح بنک کے تعاون سے ککری گرائونڈ لیاری پر جاری بنک الفلاح ڈسٹرکٹ سائوتھ فٹ بال چمپئن شپ میں مزید 3 میچوں کے فیصلے ہوگئے۔

پہلے میچ میں سن آف بلوچ نے مد مقابل ویسٹ محمڈن کو،دوسرے میچ میں لعل بخش میموریل نے عثمانیہ اسٹار کو 2-0 سے اور تیسرے میچ میں بلوچ الیون نے شاہنواز میموریل کو پنالٹی ککس پر 8-7سے زیر کردیا جبکہ ینگ پنجگور نے پنالٹی ککس پر لیاری اسٹار کو 3-1 سے شکست دیکر اگلے مرحلے کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

کھیلے گئے میچوں میں ریفریز کے فرائض انور شاہ ،عامر ،حبیب سرور اور یوسف منصوری نے انجام دیئے جبکہ میچ کمشنر اللہ بخش بلوچ اور میڈیا کوارڈینٹر شیر افضل تھے۔