بھمبر کی خبریں 28/11/2016

Bhimbar News

Bhimbar News

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) بلڈ بنک ایسوسی ایشن کے ایک نمائندہ وفود کی جواد اشرف کی زیر قیادت ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر اور ضلعی ڈرگ انسپکٹر سے ملاقات ،در پیش مسائل سے آگاہی کے علاوہ ایل او سی کی کشیدہ صورتحال کے باعث زخمیوں کو خون کی بروقت فراہمی اور مزید بلڈ گروپنگ کیمپ لگانے کے پروگرام سے آگاہ کیا ،تفصیلات کے مطابق بھمبر فری بلڈ بنک ایسوسی ایشن کے ایک وفد جس کی سربراہی فری بلڈ بنک کے انچارج جواد اشرف کر رہے تھے نے گذشتہ روز ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر اقبال حسین چوہدری اور ضلعی ڈرگ انسپکٹر ڈاکٹر ظہیراقبال سے ان کے دفتر میں ملاقات کی اس دوران بلڈ بنک کے انچارج جواد اشرف DHO کی طرف سے خون کے عطیات فراہم کرنے کی اپیل پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہاگذشتہ دنوں لائن آف کنٹرول پر انڈین گولہ باری سے پیدا شدہ صورتحال کے تناظر بھمبر بلڈ بنک نے فوری طور پر DHO اور ایم ڈی ایس میں خون کے عطیات جمع کروائے انھوں نے کہا کہ ہم تھلسمیا کے بچوں کو خون کی فراہمی کے لئے کام کر رہے ہیں اگر ضلعی انتظامیہ بلڈ گروپنگ کیمپ کے لئے ہمارے ساتھہ تعاون کرے تو ہم ایل او سی پر کسی بھی حادثے کی صورت میں بروقت خون کی فراہمی کو یقینی بنا سکتے ہیں اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرڈاکٹر اقبال حسین چوہدری اور ضلعی ڈرگ انسپکٹر ڈاکٹر ظہیراقبال نے گذشتہ دنوں LOC پر فائرنگ سے متاثرہ افراد کے لئے بلڈ بنک کی طرف سے خون کے عطیات نے فراہم کرنے پر بلڈ بنک انتظامیہ اور ایسوسی ایشن کا شکریہ اداکیا اور نوجوانوں کے جذبات کو بھی سراہا اور اس بات کی یقین دھانی بھی کرائی کہ بلڈ بنک سے بھرپور تعاون کر یں گئے بلڈگروپنگ کیمپ کے لئے ضلعی انتظامیہ سے مل کر بھمبر فری بلڈ بنک انتظامیہ کی معاونت بھی کی جائے گی اس موقع پر چیئرمین بلڈ بینک جواد اشرف وائس چیئرمین محمد رضوان صدر شکیل احمد نائب صدر راجہ دانش ایڈیشنل جنرل سیکرٹری عدنان عارف شامل تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ڈپٹی کمشنر سردار عدنان خورشید نے محکمہ مال تمام آفیسران اور اہل کاران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ مال کے تمام اہل کار اپنے آپ کو عوام کا خادم سمجھیں اور تمام افراد کے کام میرٹ پر ہونے چاہیے ، متاثرین کنٹرول لائن ہمارے لئے قابل احترام ہیں اور ان کے تمام بحالی کے معاملات بھی حکومتی پالیسی کے مطابق ہنگامی بنیادوں پر کئے جائیں ۔ میرے دروازے سائلین اور ملازمین کے لئے ہر لمحہ کھلے ہوئے ہیں ، تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر بھمبر سردارعدنان خورشید نے محکمہ مال کے تمال ضلعی آفیسران اور اہلکاران کے ساتھ ایک ہنگامی میٹنگ کی جس میں لائن آف کنٹرول کے متاثرین کی آبادکاری کے حوالے سے مختلف امور پر بات کرتے ہوئے کہا کہ لائن آف کنٹرول کے تمام معاملات حکومتی پالیسی کے مطابق ہوں گئے انھوں نے قدرتی آفات سے نمٹنے کے لئے حکومتی پالیسی پر بات کرتے ہوئے کہا کہ قدرتی آفات کے لئے ہمیں ہر لمحہ تیار رہنا چاہئے اور اس کیلئے تمام ضروری انتظامات مکمل ہونے چاہئے، انھوں نے بڑھتی ہوئی مہنگائی پر بات کرتے ہوئے کہا کہ بھمبر میں پرائس کنٹرول کمیٹیوںکو فعال بنانے کا فوری آرڈر جاری کیا اور کہا کہ پرائس کنٹرول کمییٹیوں کی جانب سے فراہم کردہ پرائس لیسٹوں کے مطابق دوکاندار اشیاء خوردونوش فراہم کریں اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف فوری کاروئی کی جائے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر( ڈسٹرکٹ رپورٹر) معروف تاجر ملک اسد اللہ حیدر مرحوم کی رسم چہلم کی تقریب گذشتہ روز انکی رہائش گاہ وارد نمبر 2 بھمبر میں ہوئی تقریب میں مرحوم ملک اسد اللہ حیدر کی روح کے ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی کی گئی اور مرحوم کی مغفرت کیلئے خصوصی دعا کی گئی رسم چہلم کی تقریب میں مرحوم کے عزیز و اقارب ، دوست احباب ، تاجروں ، شہریوں سیاسی سماجی شخصیات سمیت عوام علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) بھمبر میں ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کا فقدان ٹریفک پولیس قوانین پر عمل درآمد کروانے ، لوگوں میں ٹریفک کا شعور اجاگر کرنے کی بجائے چالان ریوینو، ٹارگٹ کی تگ و دو میں معروف ٹیفک پولیس کی ظرز پر بے جا تنگ کرنے اور موقع پر چلان کے بحث شکایات عام ، بھمبر کے شہریوں کا اعلیٰ احکام سے اصلاح و حوال کا مطالبہ ، تفصیلات کے مطابق ٹریفک پولیس کی اپنے فرائض سے عدم دلچسپی ، فرئض سے غفلت کے باعث شہریوں میں ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کا فقدان بڑھ گیا ہے ٹیفک پولیس اہلکاران سارا دن شہر سے باہر ناکے لگا کر صرف چالان کر کے اپنے مطلوبہ ریونیو ٹارگٹ کو پورا کرنے میں لگے رہتے ہیں جبکہ شہری اور عوام علاقہ ٹریفک پویس کی طرف سے قوانین بارے آگاہی مہم چلانے ، قوانین بارے تشہری مہم نہ ہونے کا شکوہ کرتے نظر آتے ہیں جبکہ ٹریفک پولیس اہلکاران کی طرف سے موقع پر نقد چالان رقم وصل کرنے کی بھی شکایات عام ہیں چالان چٹ ہونے کے باوجود چالان کرنے کی بھی شکایات موصل ہو رہی ہیں بھمبر کے شہریوں اور عوام علاقہ نے ٹریفک پولیس آزاد کشمیر کے اعلیٰ احکام سے بھمبر میں تعینات ٹریفک پولیس اہلکاران کا قبلہ درست کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھمبر میں ٹریفک قوانین بارے آگہی مہم چا کر ٹیفک قوانین کے بارے شعور اجاگر کیا جائے