بینکوں کی سیکیورٹی اور کیشن ہنڈلنگ، سٹیٹ بینک نے طریقہ کار واضع کر دیا

State Bank

State Bank

کراچی (جیوڈیسک) بینکوں میں سیکیورٹی اور کیش ہنڈلنگ کے نظام کو بہتر بنانے کی خاطر سٹیٹ بینک نے بینکوں کے لئے طریقہ کار واضع کر دیا ہے۔ اپنے ایک اعلامیہ میں سٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ تمام بینک کم از کم تین ماہ کی ویڈیو ریکارڈنگ کا ڈیٹا رکھنے کے پابند ہیں۔

اگر کسی بھی بینک سے تین ماہ سے کم ریکارڈنگ ملی تو یومیہ 10 ہزار روپے کے حساب سے جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ اس کے لئے علاوہ بینک برانچ آنے والوں کا ریکارڈ بھی مرتب کیا جائے گا۔ ریکارڈ کے حوالے سے غفلط برتنے والی بینک برانچوں پر 5 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

سٹیٹ بینک نے عوام کی سہولت کے لئے تمام بینکوں کو اپنے اے ٹی ایم مشینوں میں صاف نوٹ رکھنے کی بھی ہدایت دی ہے۔ پرانے اور خراب نوٹ رکھنے کی صورت میں بینک پر 1 لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ دوسری جانب عید اور دیگر تہوار پر بینکوں کو اپنے کیش کاونٹرز پر نئے نوٹ رکھنا لازمی ہو گا، بصورت دیگر 10 ہزار جرمانہ ادا کرنا پڑے گا۔