کالعدم تنظیم سے تعلق کے شبے میں پنجاب یونیورسٹی کے 2 پروفیسر گرفتار

Arrested

Arrested

لاہور (جیوڈیسک) حساس اداروں کے اہلکاروں نے پنجاب یونیورسٹی میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم سے تعلق کے شبے میں 2 اساتذہ کو گرفتار کرلیا ہے۔

حساس اداروں کے اہلکاروں نے خفیہ اطلاعات پر لاہور کی پنجاب یونیورسٹی میں کارروائی کی،آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ کے اسسٹنٹ پروفیسر عمر نواز اور ایڈمنسٹریٹو سائنس کے پروفیسر عامر سعید کو حراست میں لے لیا۔ عمر نواز کو ہاسٹل نمبر ایک اور عامر سعید کو بیچلر مین ہاسٹل سے گرفتار کیا گیا۔

حساس اداروں کا کہنا ہے کہ دونوں اساتذہ کے کالعدم تنظیموں سے رابطے تھے، ملزمان کو نامعلوم مقام پر منتقل کرکے ان سے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔