بنوں : 24 گھنٹوں کے اندر 5 افراد کی خودکشی

Bannu

Bannu

بنوں (جیوڈیسک) بنوں شہر کے مختلف علاقوں میں 24 گھنٹوں کے اندر 5 افراد نے خو دکشی کر لی ہے۔ پولیس کے مطابق بنوں کے علاقے سورانی میں عبد القدوس محلے کی لڑکی کو پسند کرتا تھا، دونوں گھرانوں میں اختلافات کی بنا پر رشتہ منظور نہیں ہوا جس پر لڑکی اور لڑکے نے زہریلی گولیاں کھا کر زندگی کا خاتمہ کرلیا ۔شاہ دیو میں اکرم اپنے دوست کی شادی میں دوسرے شہر جانا چاہتا تھا۔

گھر والوں نے پیسے دینے سے انکار کیا تو اکرم نے فائرنگ کر کے خودکشی کرلی۔بھرت میں لقما ن نے اپنے والد کی ڈانٹ سے دل برداشتہ ہو کر خو د کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کرلیا،ادھر جامن روڈ پر سلیم اللہ نے بھائی سے جھگڑ کر زہریلی گولیاں کھا کر موت کی نیند سوگیا۔