جامعہ بنوریہ عالمیہ میں داخلوں کا آغاز، آن لائن داخلے بھی جاری ہیں

Karachi

Karachi

کراچی : بین الاقوامی شہرت یافتہ دینی درسگاہ جامعہ بنوریہ عالمیہ کے تعلیمی سال 2015-16 میں نئے داخلوں کا آغاز ہوگیا، تمام کورسز کے مختلف درجات میں محدود نشستوں کے باوجود طلبہ کی بڑی تعداد نے داخلہ فارم حاصل کئے، جس کے بعدانٹری ٹیسٹ عمل شروع ہوجائیگا، ضروری اسناد کی جانچ پڑتال اور انٹری ٹیسٹ میں کامیاب طلبہ وطالبات ہی داخلے کے اہل ہوں گے۔

پیر کونئے داخلوں کے حوالے سے مجلس تعلیمی اورمجلس شوریٰ کا اجلاس میںہوا،جس میںنئے آنے والے طلبہ کے حوالے سے انتظامات کے حوالے سے غور کیا گیااور فیصلہ کیا گیا کہ تعلیمی سال2015-16میںشعبہ درس نظامی ، تخصص فی الفقہ، تخصص فی الحدیث ، شعبہ معہد اللغة العربیہ میں محدود نشستوں پر داخلے دیئے جائیںگے اور غیر ملکی طلبہ کے داخلوں کیلئے آن لائن فارم جمع کرانے کی سہولت بھی مہیاکی گئی ہے۔

تعلیمی سال 2015-16میںشعبہ درس نظامی ، تخصص فی الفقہ، تخصص فی الحدیث ، شعبہ معہد اللغة العربیہ سمیت دیگر تمام شعبہ جات میں ملکی وغیر ملکی طلبہ کوداخلہ دیاجائے گا،دریں اثنا جامعہ بنوریہ عالمیہ کے رئیس ومہتمم شیخ الحدیث مفتی محمد نعیم نے کہاکہ مدارس دینیہ وطن عزیز میں بے لوث علم کی روشنیا ںپھیلارہے ہیں عالم اسلام پاکستانی دینی مدارس کو قدر کی نگاہ سے دیکھتاہے اور پاکستانی دینی مدارس کی خدمات کا معترف ہے،مدارس کے علمانے دنیا بھر میں وطن عزیز کا نام روشن کیاہے ، پروپیگنڈوں کے باوجود آج مدارس میں تعلیم کیلئے آنے والے طلبہ کی تعداد میں دگنا اضافہ دشمنوں کے منہ پر طمانچہ ہے۔

انہوںنے کہاکہ9/11کے بعد مدارس کے خلاف عالمی طور پر وپیگنڈہ کے تحت مدارس کو دہشت گردی سے منسلک کرنے کی کوششیں کی گئیںمگر آج تک کوئی الزام ثابت نہ ہوسکا اللہ تعالیٰ نے مدارس کو ترقی دی اور دشمنوں کے عزائم کو خاک میں ملا دیا، انہوںنے کہاکہ مدارس کو یہ مقام اللہ نے خلوص اور للہیت کے باعث عطاء کیاہے۔

ایک طرف مدارس کے خلاف پروپیگنڈوں کے ذریعے مدارس کو نقصان پہنچانے کی کوششیں کی جاتی ہیں اس کے باوجود مدارس میں تعلیم کے حصول کیلئے آنے والے طلبہ کی تعداد میں ہرسال دگنا اضافہ مدار س کی کامیابی کی سب سے بڑی دلیل ہے ، انہوںنے کہاکہ علماء کرام یو ں ہی خلوص للہیت سے مدارس کی خدمت کرتے رہیں گے تو انشاء اللہ ماضی کی طرح مستقبل میں اللہ مدارس اور دین کے دشمنوں کے عزائم کو خاک میں ملادیگا۔#