جامعہ بنوریہ عالمیہ کی جانب سے پہلی مرتبہ تیار کردہ پہلا ملی نغمہ ریلیز کردیا گیا

Jamia Binoria Almia

Jamia Binoria Almia

کراچی: جامعہ بنوریہ عالمیہ کی جانب سے مدارس کی تاریخ میں پہلی مرتبہ تیار کردہ پہلا ملی نغمہ ”پاک وطن ” پیغام اتحاد کے نام سے ریلیز کردیا گیا ملی نغمے میں معروف نعت خوان جنید جمشید، نعمان شاہ ، ابوبکر، اور انس یونس کی آواز میں دلچسپ اور نئے انداز سے پیش کیاگیا ہے۔ بدھ کو مقامی ہوٹل میں جامعہ بنوریہ عالمیہ کے رئیس وشیخ الحدیث مفتی محمد نعیم کی زیرصدارت تقریب منعقد کی گئی۔

مرزاشتیاق بیگ، مولانا غلام رسول، مفتی زبیر،جمعیت علماء اسلام کے مولانا راشد محمود سومرو، مولاناسیف اللہ ربانی ، مفتی احمد آفنان،مولانا نعمان نعیم ،مولانا مفتی طاہر عباسی، مولانا حسن فروز سمیت صحافی ،وکلاء ، بلاگرز سمیت معاشرے کے مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات نے شرکت کی اور ویڈیو پیغام کو پسند کیا۔ اس موقع پر بنوریہ آرگنائزیشن اور اس کے تحت چلنے والے ذیلی اداروں شعبہ تعلیم ،ملکی وغیرملکی، شعبہ میڈیا، شعبہ ویلفیئر ، شعبہ اعانت نو مسلم اور شعبہ وفاق المساجد کااجمالی تعارف جامعہ بنوریہ عالمیہ کے استاد مولانا طاہر عباسی نے پیش کیا۔

اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جامعہ بنوریہ عالمیہ کے رئیس وشیخ الحدیث مفتی محمد نعیم نے کہاکہ مدارس محب وطن اور بے لوث تعلیم کو عام کرنے میں مصروف ہیںدہشت گردی فرقہ واریت ودیگر تعصبات سے مدارس کا کوئی تعلق نہیںبلکہ مدارس نے ہردور میں امن سلامتی کے فروغ کیلئے کردار ادا کیاہے،انہوں نے کہاکہ 9/11کے بعد عالمی سطحی پر مدارس کو بندنام کرنے کی بھروپور کوششیں کی گئی اور دہشت گردی کے الزامات لگائے گئے جو آج تک کوئی ثابت نہیں کرسکاہے۔

انہوں نے کہاکہ مدارس کو دہشت گردوں کا گڑہ کہاگیا، مدارس میں تعلیم کے حصول کیلئے آنے والے غیر ملکی طلبہ کے ویزوں پر پابندی عائد کردی گئی۔ انہوںنے کہاکہاکہ مدارس محب وطن ہیں ان کی محب وطنی پر شک کرنے والے وطن عزیز کی نظریاتی سرحدوں کے دشمن ہیں، انہوںنے کہاکہ آج ریلیز کی جانے والی ویڈیو پیغام اہل مدارس کی جانب سے محب وطنی کے اظہار کا واضح پیغام ہے،انہوںنے کہاکہ امت مسلمہ بالخصوص اسلامیان پاکستان کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کیلئے آپس کے تمام تراختلافات کو پس پشت ڈال کر مل جل کر آگے بڑھنے کی ضرورت ہے ، انہوںنے کہاکہ پاکستان بننے کے بعد ایک منظم سازش کے تحت وطن عزیز میں طبقاتی تقسیم کو فروغ دیا گیا جامعہ بنوریہ عالمیہ نے ہردور میں اس طبقاتی تقسیم کو مسترد کیا ہے۔

اسی لیے جامعہ میں دینی علوم کے ساتھ ساتھ عصری تعلیم بھی دی جارہی ہے اور ہم چاہتے ہیں کہ مدارس سے فارغ ہونے والا عالم ڈاکٹر انجینئر ، پروفیسر ، جنرل، وکلا بنے تاکہ ملک سے یہ ملا اور مسٹر کی طبقاتی تقسیم کا خاتمہ ہوسکے ۔انہونے کہاکہ جامعہ بنوریہ عالمیہ37برسوں سے علوم اسلامی فروغ کیلئے کام کررہاہے ، اس میں پندرہ ہزار سے زائد طلبہ کرام زیر تعلیم ہیں ہزاروں کی تعداد میں طلبہ فارغ تحصیل ہوچکے ہیں ۔تقریب کے آخر میں نائب مہتمم جامعہ بنوریہ عالمیہ اور بنوریہ میڈیا پروڈکٹ کے روح رواں مولانا نعمان نعیم نے آنے والے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور پیغام اتحاد ویڈیو اے میرے وطن شرکاء کو دیکھائی گئی کی جسے تقریب کے شرکاء نے بہت زیادہ پسند کیا۔