جامعہ بنوریہ عالمیہ اورتمام شاخوں میں شش ماہی امتحانات آغاز آج سے ہو گا

Karachi

Karachi

کراچی : بین الاقومی شہرت یافتہ دینی درسگاہ جامعہ بنوریہ عالمیہ مرکز سمیت تمام ذیلی شاخوں میں شش ماہی امتحانات کا آج (جمعرات 11 فروری) سے اغاز ہو گا، امتحانات 18 فروری تک بلا تعطل جاری رہیں گے امتحانات کی نگران اعلیٰ کے فرائض ناظم تعلیمات وشیخ الحدیث مولانا عبدالحمید انجام دیں گے۔

امتحانات کے بحسن وخوبی تکمیل کیلئے خصوصی مختلف کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں،امتحان میں جامعہ اور شہر مختلف علاقوں میں قائم شاخوں کے 8000سے زائد طلبہ وطالبات بیک ووقت شرکت کریں گے ، جس میں شعبہ حفظ وناظرہ قرآن کریم کے شعبہ ملکی وغیرملکی کے علاوہ شعبہ درس نظامی کے تمام درجات اعدادیہ اول ، دوئم،سوم ،درجہ اولی،ثانیہ ، ثالثہ، رابعہ، خامسہ، سادسہ، سابعہ ،دورہ حدیث اور تخصص فی الفقہ الاسلام (دوسالہ اسپیشلائزیشن ان اسلامک فقہ اینڈحدیث ،مفتی کورس = PHD)کی کلاسوں کے امتحانات ہوں گے ،جن میںشعبہ غیرملکی درس نظامی کے600طلبہ بھی شامل ہیں، بدھ کو جامعہ بنوریہ عالمیہ میں جامعہ کے رئیس وشیخ الحدیث مفتی محمدنعیم کی زیر صدارت جامعہ بنوریہ عالمیہ کی مجلس تعلیمی کمیٹی کا اجلاس ہوا اجلاس میں جامعہ بنوریہ عالمیہ کے منتظم اعلیٰ مولانا غلام رسول ، ناظم تعلیمات شیخ الحدیث مولانا عبدالحمیدخان غوری ،شیخ الحدیث مولانا عزیز الرحمن ہزاروی ، مولانا صابرالرحمن ،مولانا آفتاب الحق ، مولانا فرحان نعیم سمیت تعلیمی کمیٹی کے دیگر ممبران اور اساتذہ شریک ہوئے۔

اجلاس میں امتحانات کے حوالے سے انتظامات کا جائزہ اورسہ ماہی کارکردگی تعلیمی کمیٹی کے سامنے میں پیش کی گئی اس موقع پر جامعہ بنوریہ عالمیہ کے رئیس وشیخ الحدیث مفتی محمدنعیم نے اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ مدارس کا نظام تعلیمی عصری اداروں کیلئے قابل تقلید ہے مدارس کے طرز پر امتحانات پر عمل کرکے ہی عصری تعلیمی اداروںسے نقل اور جعلسازی کا خاتمہ ممکن ہے ،انہوںنے کہاکہ جب تک مدارس بے لوث ہوکر دینی تعلیم عام کررہے ہیں کسی بھی قسم کے پروپیگنڈے کبھی کامیاب نہیں ہو سکتے۔

انہوں نے کہاکہ جامعہ بنوریہ عالمیہ ایک بین الاقوامی ادارہ ہے جس میں طلبہ کوعصری اور دینی تعلیم دی جاتی ہے اور دنیا بھر سے علوم نبویہ کے حصول کیلئے لوگ اپنے بچوں کو یہاں بھیجتے ہیں طلبہ کے تمام اخراجات اہل خیر کے تعاون سے پورے کیے جاتے ہیں ، انہوںنے کہاکہ مدارس میں اللہ اور اس کے رسول کا دین پڑھایا جاتاہے یہی وجہ ہے کہ مدارس کیخلاف پروپیگنڈوں کے باوجود طلبہ کی تعداد میں ہر سال اضافہ ہوتاہے ۔انہوں نے امتحانات کے حوالے سے کمیٹی کو ہدایات بھی جاری کیں۔