جامعہ بنوریہ: امسال بھی اجتماعی قربانی کا انعقاد کیا گیا ہے

Collective Sacrifice

Collective Sacrifice

کراچی : معروف دینی ادارے جامعہ بنوریہ عالمیہ کے تحت امسال بھی اجتماعی قربانی کاہتمام کرلیا گیاہے، جس کیلئے جید مفتیان کرام کی زیرنگرانی اجتماعی قربانی سے آگاہی شہر کے مختلف مقامات پر مراکز قائم کردیئے گئے ہیں ،اس سال اجتماعی قربانی کیلئے فی حصے کی رقم سات ہزارپانچ سوروپے (7500)مقررکی گئی ہے جبکہ گزشتہ سال کی طرح بیرون ممالک میں رہنے والی پاکستانیوں کے لیے آن لائن قربانی کی سہو لت بھی فراہم کی گئی ہے،آن لائن قربانی میںگائے کا فی حصہ 8500 روپے جبکہ فی بکرہ 13000 سے 22000 تک مقرر کیاگیا۔

ہفتہ کو جامعہ بنوریہ عالمیہ میںمہتمم وشیخ الحدیث مفتی محمد نعیم کی زیر صدارت اساتذہ کرام کا اجلاس ہوامیں اجتماعی قربانی کیلئے جانوروں کی خریداری کے حوالے سے انتظامات کا جائزہ لیاگیا اجلاس میںناظم تعلیمات شیخ الحدیث مولانا عبدالحمید خان غوری، ایڈمسٹریٹر جامعہ بنوریہ عالمیہ مولانا غلام رسول،مولانا نعمان نعیم ، مولانا فرحان نعیم ،مولاناحماداللہ شاہ سمیت دیگر اساتذہ کرام نے شرکت کی اس موقع پر مختلف کمیٹیوں کے ذمہ داران نے اب تک کے انتظامات کی رپورٹ پیش کی ۔

اس موقع پر گفتگوکرتے ہوئے مفتی محمدنعیم نے کہاکہاکہ نام ونمود اور شہر ت کیلئے مہنگا جانور خریدنا قربانی کے عمل کو ضائع کردیاہے، قربانی کی قبولیت کیلئے دکھاوے سے اجتناب کیاجائے،کیونکہ اللہ تعالیٰ کو ہمارے مال ودولت سے کوئی غرض نہیں بلکہ خلوص نیت مطلوب ہے، رائی برابر دانے کو بھی اگر اچھی نیت کے ساتھ اللہ کی راہ میں دے دیاجائے تو اس کا اجر احد پہاڑ سے زائد ملتاہے،اس موقع پر جامعہ بنوریہ عالمیہ کے ایڈمنسٹریٹر مولانا غلام رسول نے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ ہرسال جامعہ بنوریہ کے تحت اجتماعی قربانی کے موقع پراوسطا 900سے زائدبڑے جانورذبح کئے جاتے ہیںاس سال بھی امکان ہے 900کے قریب جانوروں کی اجتماعی قربانی ہوگی۔

اجتماعی قربانی میں حصہ لینے یااجتماعی قربانی کے حوالے سے کسی بھی قسم کی معلومات لینے والے حضرات درجہ ذیل مراکز پر رابطہ کرسکتے ہیں ۔-1-جامعہ بنوریہ عالمیہ نزدسائٹ پولیس سٹیشن ،-2جامع مسجد سبحان اللہ تاشقند کالونی مسان روڈ ،-3جامع مسجد نور جوبلی قاری محمد رمضان ،-4جامع مسجدالصفاء شریف آباد بلاک 1 فیڈرل بی ایریا مولانا محمدخالدمحمود اور محمد شفیع،-5جامع مسجد غزالی حسن اسکوائر گلشن اقبال جناب ذوالفقاراور عبدالرحمن G-9،6 -احمد کمفرٹس بلاک 17، گلستان جوہر نزد جوہر چورنگی. مرغوب الحسن ،-7جامع مسجد اقصیٰ نعمان کمپلیکس حسن اسکوائر گلشن اقبال مولانا غلام مصطفی ،-8بنوریہ ویلفیئر ٹرسٹ نزد الغنی کیٹرنگ بلاک F نارتھ ناظم آباد،-9النشیط گرامر اسکول SC-14 بلاک H نارتھ ناظم آباد پیر بخش ،-10جامع مسجد رحمانیہ بلاک C نارتھ ناظم آباد مولانا محمد عارف اور بھائی ندیم،-11جامع مسجد طیبہ میڑووِل بلاک 3 مولانا شفیق الرحمن،-12مدرسہ و مسجد عثمانیہ بلاک M نارتھ ناظم آباد مولانا بشیر نقشبندی ،-13جامعہ مسجد طیبہ گلشن اقبال بلاک 10 نزد عثمانیہ اسکول محمد عادل شامل ہیں۔

جبکہ اس کے علاوہ مزید کسی بھی قسم کی معلومات کیلئے 021-2560400 اور 021-32560300 پر رابطہ کیاجاسکتاہے ۔علاوہ آن لائن قربانی والے حضرات جامعہ بنوریہ عالمیہ کی ویب سائٹ پر جاکر فارم حاصل کرکے سب میٹ کرسکتے ہیں۔