باراک اوبامہ اور ہلیری کلنٹن نے داعش بنائی : ڈونلڈ ٹرمپ

Donald Trump

Donald Trump

امریکہ (جیوڈیسک) عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ریپبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ہلیری کلنٹن نے داعش بنائی۔ باراک اوبامہ کے ساتھ مل کر دہشت گردی کو فروغ دیا اور اس جرم کو تسلیم بھی کیا۔

ہلیری کلنٹن نے ای میلز سکینڈل کے ذریعے امریکہ کی جگ ہنسائی کرائی اور انہیں صدارتی امیدوار نہیں جیل میں ہونا چاہیے تھا۔

اگر کسی عام امریکی نے ہلیری کلنٹن کے جرائم کا پانچ فیصد بھی کیا ہوتا تو اس کی زندگی تباہ ہو جاتی اور وہ تمام عمر جیل میں کاٹتا۔ باراک اوبامہ پر کڑی تنقید کرتے ہو ئے ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ہتھیاروں پر پابندی کے قانون سے وہ عوام کے حق پر ڈاکہ ڈالنے جا رہے ہیں.

میں ان کی یہ ترمیم ویٹو کر دونگا اورادھر باراک اوبامہ کا کہنا ہے کہ ان کے پاس ہزاروں والدین کے خطوط آئے تھے جنہوں نے اسلحہ پر پابندی کا مطالبہ کیا تھا۔