بارسلونا ٹینس ٹورنامنٹ: رافیل نڈال کوارٹرز فائنل میں پہنچ گئے

Rafael Nadal

Rafael Nadal

لاہور (جیوڈیسک) بارسلونا ٹینس ٹورنامنٹ میں اسپین کے عالمی نمبر ایک رافیل نڈال نے ہم وطن گارسیا لوپیز کو ہرا کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔

بارسلونا ٹینس ٹورنامنٹ کے میچ میں اسپین کے رافیل نڈال اور ان کے ہم وطن گارسیا لوپیز میں مقابلہ ہوا، عالمی نمبر ایک نڈال نے حریف کو جم کر کھیلنے کا موقع نہ دیا، انہوں نے پہلا سیٹ با آسانی چھ ایک سے جیتا۔ دوسرے سیٹ میں بھی نڈال اپنے حریف پر حاوی رہے، اس بار انہوں نے چھ تین سے کامیابی حاصل کر کے کوارٹر فائنل میں جگہ پکی کر لی۔