بشارالاسد کے اقتدار کا فیصلہ کرنا شامی عوام کا حق ہے: روس

Maria Sakarua

Maria Sakarua

ماسکو (جیوڈیسک) روسی وزارتِ خارجہ کی ترجمان ماریا زاخاروا نے سوالات کے جواب دیتے ہوئے کہا کہ وہ یہ نہیں کہہ رہے ہیں کہ اسد کو رہنا چاہیے یا جانا چاہیے۔

انہوں نے کہا روس کا یہ مؤقف نہیں کہ شامی صدر اقتدار میں رہیں لیکن ان کی قسمت کا فیصلہ کرنا شامی عوام کا کام ہے۔

ادھر کرنل جنرل آندرے کرتاپولوف نے ماسکو میں کہا کہ تیس ستمبر سے آج تک روسی جنگی جہازوں نے ایک ہزار چھ سو اکتیس پروازیں کیں۔ انہوں نے کہا امریکی اور روسی جہازوں نے شام میں مشترکہ مشقیں کی ہیں۔