بشارالاسد کو ہر حال میں اقتدار چھوڑنا ہو گا: سعودی وزیر خارجہ

Adil Bin al Jubeir

Adil Bin al Jubeir

ریاض (جیوڈیسک) پریس کانفرنس کرتے ہوئے سعودی وزیر خارجہ عادل بن احمد الجبیر کا کہنا تھا کہ شامی صدر کو اقتدار ہر حال میں چھوڑنا ہی ہو گا چاہے اس کیلئے وہ مذاکرات کا راستہ اختیار کریں یا انہیں طاقت کے بل پر ہٹا دیا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں سیاسی بات چیت سے مسئلے کا حل نکالا جائے لیکن اگر ایسا نہ ہوا تو اس کے ذمہ دار شامی حکومت اور اس کے اتحادی ہوں گے۔

سعودی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ اس سے قبل ایران کی جانب سے بشارالاسد کو سہارا دینے کی کوششیں ناکام ہو گئیں تھیں۔ اب شامی صدر روس کی مدد کے طلب گار ہیں لیکن اس میں بھی انہیں ناکامی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

انہوں نے کہا سعودی عرب امریکی اتحاد کے طور پرشام میں زمینی کارروائی کیلئے تیار ہے۔