مرزا مسعود ایڈووکیٹ بشارت برادری سمیت PTI میں شامل

Meeting

Meeting

چکوال : پروفیسر عمران شکور کی کاوشوں سے یو نین کونسل بشارت کے گائوں لہٹری سے مرزا مسعود ایڈووکیٹ نے پاکستان تحریک انصاف شمالی پنجاب کے سینئر نائب صدر اور ممبر سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی راجہ یاسر ہمایوں سرفرازسے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور برادری سمیت پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔اس موقع پرمرزا مسعود ایڈووکیٹ نے کہا کہ عمران خان واحد لیڈر ہیں جو اس ملک کو اندھیروں سے نکال سکتے ہیںعمران خان کا ان کرپٹ لوگوں کو عدالت کے کٹہرے تک لے کر آنا بہت بڑی کامیابی ہے اور اللہ تعالیٰ انہیں آگے بھی کامیاب کرے گا ۔راجہ یاسر سرفراز نے اس موقع پر گفتگوکرتے ہوئے خیبر پختون خواہ میں PTI کی حکومت کی کارکردگی کی تفصیلات سے آگاہ کیا اور پاکستان تحریکِ انصاف کے نظریے کے بارے میں بتایا۔انہوں نے مزید کہا کہ PTI سسٹم کی تبدیلی کی بات کرتی ہے اور جس دن سسٹم ٹھیک ہو گیا کسی بھی عام آدمی کو اپنے بنیادی حقوق کے لئے کسی سیاسی کے ڈیرے سے چٹ لینے کی ضرورت نہیں پڑے گی بلکہ بطور پاکستانی شہری ان کی ایک عزت ہو گی۔