بشیر احمد بلور کی آج تیسری برسی منائی جا رہی ہے

Bashir Ahmed Bilour

Bashir Ahmed Bilour

پشاور (جیوڈیسک) تین سال قبل 22 دسمبر کو شہید ہونے والے عوامی نیشنل پارٹی کے رہنماء بشیر احمد بلور کی آج برسی منائی جا رہی ہے۔

بشیر احمد بلور نے 1970 میں سیاسی زندگی کاآغاز عوامی نیشنل پارٹی سے کیا۔ اسی جماعت کے ٹکٹ سے وہ مسلسل پانچ بار ایم پی اے منتخب ہوئے۔

پشاور کے تمام طبقوں میں مقبولیت رکھتے تھے۔ اس کے باوجود ذاتی زندگی میں بشیر احمد بلور انتہائی سادہ مزاج تھے۔

ان پر چار قاتلانہ حملے ناکام ہوئے۔ 22 دسمبر 2012ء کی شام پشاور میں پارٹی میٹنگ سے خطاب سے واپسی پر بشیر احمد بلور پر ایک اور خودکش حملہ ہوا جس میں وہ خالق حقیقی سے جا ملے۔