بشیر احمد کو الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے کے الزام کے تحت نااہل قرار دے دیا گیا

Bashir Ahmed

Bashir Ahmed

بدین (عمران عباس) الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے ضلع بدین کی نشت پی ایس 55 ماتلی پر کامیاب ہونے والے امیدوار پی پی ایم پی اے بشیر احمد ھالیپوتہ کو الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے کے الزام کے تحت نا اہل قرار دے دیا گیاہے۔

سابق ایم پی اے بشیر احمد ھالیپوتہ کے خلاف سابق صوبائی وزیر ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کے بیٹے حسام مرزا نے داخواست دائر کی تھی کہ ایم پی اے بشیر احمد ھالیپوتہ نے 24 اگست کو ضلعی چیرمین کے انتخاب کے دوران الیکشن کمیشن کے صابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اپنے اخیارات کا ناجائز استعمال کیا۔

پولنگ بوتھ کے اندر بیٹھ کر الیکشن پر نظر انداز ہوکر اپنے بتیجے اور پی پی کی جانب سے ضلع چیر مین کےامیدوار علی اصغر ھالیپوتہ کو جتوایا۔

الیکشن کمیشن کی جانب سےدرخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے ایم پی اے بشیر احمد ھالیپوتہ کو نا اہل قرار دیتے ہوئے ان کی سندھ اسیمبلی سے میمبر شپ ختم کردی ہے۔