آرام باغ باسکٹ بال کورٹ کا افتتاح جمعہ کو ہو گا

G M Khan & A U Khan

G M Khan & A U Khan

کراچی : کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام آرام باغ باسکٹ بال کورٹ کی تعمیر نومکمل ہونے پر ایک تقریب جمعہ 10 فروری 8:00 بجے شب منعقد ہو گی اس موقع پر نیشنل بینک شعبہ اسپورٹس کے سربراہ اویس اسد خان مہمان خصوصی ہونگے۔

جبکہ بلدیہ جنوبی کے چیئر مین ملک فیاض اعوان PBBF کے صدربریگیڈیئررشیدعلی ملک SBBA کے سیکریٹری عبدالناصرSOA کے سیکریٹری احمدعلی راجپوت بلدیہ جنوبی کے ڈائریکٹراسپورٹس آصف عظیم خصوصی طورپر شرکت کرینگے یہ اعلان KBBA کے صدر غلام محمد خان نے کیا غلام محمدخان نے میڈیا کے افراد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس کورٹ کی تزین وآرائش جس میں کورٹ کی مرمت دیواروں اور پلروں کی مرمت اور تمام رنگ و روغن کا م نیشنل بینک نے کرایا ہے۔

جبکہ بلدیہ جنوبی نے کورٹ کے اطراف میں فینسنگ گرل اور فلڈلٹ کا کام مکمل کیا ہے جبکہ کورٹ کے مرکزی دروازے اور کورٹ میں آمد کے راستے کو بھی بلدیہ جنوبی نے خوبصورت بنادیا ہے اور اور کورٹ کے ساتھ بچوں کے لئے جھولے لگاوئے گئے ہیں اور پارک کو انتہائی خوبصورت بنا دیا گیا ہے۔

سیکریٹری اطلاعات
کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن
03003541517=03082220321