بٹگرام میں پولیس کا چھاپا، 5 افراد زیرحراست، دھماکاخیز مواد برآمد

Butgram

Butgram

بٹگرام (جیوڈیسک) بٹگرام پولیس نے تحصیل الائی کے ایک گھر پر چھاپہ مار کردھماکا خیز مواد برآمد کیا اور 5افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔

ڈی پی او بٹگرام جہانزیب بنگش نے جیو نیوز کو بتایا ہے کہ کاروائی تحصیل الائی کے علاقے چیران کلے میں کی گئی جہاں 2روز قبل نامعلوم افراد کی گولی سے مارے جانے والے مبینہ دہشت گردشیر محمد کے گھر پر چھاپہ مارا گیا

وہاں سے 9 کلو گرام ہائی ایکسپلوسیوز اور بھاری تعداد میں ریموٹ کنٹرول بم اور خود کش جیکٹ بنانے کے آلات اور ایک حساس ادارے کی وردی بھی برامد ہوئی ہے۔پولیس نے علاقے سے 5مشتبہ افراد کو حراست میں لیکر تفتیش شروع کر دی ہے۔