لڑائی کے مختلف واقعات میں خواتین سمیت دس افراد زخمی

Injured

Injured

پیرمحل (آئن لائن) لڑائی کے مختلف واقعات میں خواتین سمیت دس افرا د زخمی ہونے سمیت سڑک کے حادثات میں پانچ افراد شدید زخمی تفصیل کے مطابق لڑائی کے مختلف واقعات میں خواتین سمیت دس افرا د جن میں چک نمبر 728 گ ب کے رہائشی مدثر ولد محمد ندیم کو ریڑھا گذارنے کے تنازعہ پر میمو نے آنکھ پر چھڑی مارکر زخمی کرڈالا۔

چک نمبر 718 گ ب کی نازیہ پروین دختر سرور کو عالم شیر نے تشددکرکے زخمی کرڈالا ذاکر آباد کے رہائشی شہزاد ولد محمدنواز کو کامران وغیرہ پانچ کس نے تشدد کرکے زخمی کرڈالا چک نمبر 744 گ ب میں سکینہ بی بی زوجہ محمد حنیف ،مافیا بی بی زوجہ عبدالحمید ،کو ظفر ،ذاکر وغیرہ نے تشدد کرکے زخمی کرڈالا موضع کوہل میں محمد عمران ولد سرور ،جنت بی بی زوجہ حنیف کو عبدالغفار نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ تشددکرکے زخمی کرڈالا چک نمبر 744 گ ب کے رہائشی امیر حمزہ ولد نواب دین کو سرفراز احمد چارکس نے تشددکرکے زخمی کرڈالا سی پلاٹ کے رہائشی محمد عدیل ولد مقصود کو زبیر نے تشدد کرکے زخمی کرڈالا۔

سڑک کے حادثات میں پانچ افراد جن میں چاند علی ولد بابا یٰسین ،منیر ولد پہلوان ، ذوالقرنین ولد محمد رمضان ساکنان پیرمحل ، خادم حسین ولد محمد ابراہیم ساکن ٹوبہ ٹیک سنگھ ، محمد احمد حسن ولد ظفر علی ساکن چک 752 گ ب زخمی ہوگئے زخمیوں کو سول ہسپتال میں طبی امد اد دی گئی۔