باوا علی شاە والدہ کے انتقال کی خبر سن کر پاکستان کے لیے روانہ ھو گے ہیں

Haji Ghazanfar Ali Shah

Haji Ghazanfar Ali Shah

ویانا (اکرم باجوە) نہایت افسوس کے ساتھ پاکستانی کمیونٹی کو اطلاع دی جاتی ھے کے ادارالمصطفی سنٹر ویانا کے صدر اور پاکستانی کمیونٹی فورم آسٹریا کے نائب صدر حاجی باوا سید غضنفر علی شاە اور سید مظفر حسین شاە کی والدہ محترمہ اور علی پیزا والے کی دادی قضائے الٰہی سے 27 جون کی شام پاکستان سیالکوٹ کھروٹہ سیداں میں انتقال کر گئیں ہیں۔

اللە پاک مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلٰی مقام عطا فرمائے آمین یاد رہے کہ آج صبح باوا سید غضنفر علی شاە کے بڑئے بھائی سید مظفر حسین شاە کی اہلیہ بھی اسی گھر پاکستان میں وفات پا گئیں تھیں سید خاندان کو ایک ہی دن بہت بڑا صدمہ پہنچا ھے اللە پاک سید خاندان کو صبروجمیل عطا فرمائے مرحومہ کی عمر تقریبا 120سال کے قریب تھی اور باوا علی شاە والدہ کے انتقال کی خبر سن کر پاکستان کے لیے روانہ ھو گے ہیں۔