حاجی باوا سید غضنفر علی شاە 15 جولائی کو پاکستان سے واپس ویانا پہنچیں گے

Bawa Syed Ghazanfar Ali Shah

Bawa Syed Ghazanfar Ali Shah

ویانا (اکرم باجوە) تفصیلات کے مطابق پاکستانی کمیونٹی فورم آسٹریا کے نائب صدر حاجی باواسید غضنفر علی شاە 15 جولائی کو پاکستان سے واپس ویانا پہنچیں گے یاد رہے کہ گذشتہ دنوں حاجی باواسید غضنفر علی شاە کی والدہ محترمہ اور بھابھی محترمہ قضائے الٰہی سے ایک ہی دن پاکستان سیالکوٹ میں وفات پاء گئی تھیں اور مرحومین کی مذہبی رسومات کے سلسلہ میں پاکستان گے تھے۔

حاجی باوا سید غضنفر علی شاە صاحب 15 جولائی کی شام بعد از نماز مغرب ادارالمصطفی سنٹر ویانا میں موجود ھوں گے -اور پوری دنیا میں 15 جولائی کو درودو اسلام کی محافلوں کا انعقاد کیا جائے گا اسی سلسلہ میں ادارالمصطفی سنٹر ویانا میں بھی 15جولائی بعد از نماز مغرب ایک درودواسلام محفل کا انعقاد کیا جائے گا جس میں پاکستانی کمیونٹی کو شرکت کی دعوت دی جاتی ھے۔