اب تک سنگین جرائم میں ملوث 107 خطرناک ڈاکو واصل جہنم ہو چکے ہیں، سید علی ناصر رضوی

Syed Ali Nasir Rizvi Meeting

Syed Ali Nasir Rizvi Meeting

مصطفی آباد/للیانی (محمد عمران سلفی سے) اب تک سنگین جرائم میں ملوث 107خطر ناک ڈاکو واصل جہنم ہو چکے ہیں،ایک سب انسپکٹر شہید متعدد اہلکار زخمی ہو چکے ہیں، عوام کے جان و مال کی حفاظت کو ہر صورت ممکن بنائیں گے،کرپٹ عناصر محکمہ کیلئے کینسر کی حیثیت رکھتے ہیںجسے تکلیف کے باوجود کاٹنا پڑتا ہے۔

اب تک متعدد افراد کو کرپشن پر ڈس مس کر چکے ہیں، میری تعیناتی کے دوران غلطی کی کوئی گنجائش نہیں، تھانہ کلچر میں فرنٹ ڈیسک کے قیام سے 150سالہ دور تبدیل ہو چکا ہے، تھانہ میں تمام اندراج کو کمپیوٹر پر کر دیا گیا ہے، فرنٹ ڈیسک کے قیام سے تھانہ کلچر 150سالہ دور تبدیل ہو گیا ہے، اب کریمنل قانون کی گرفت سے بچ نہیں سکتے۔

ان خیالات کا اظہار ڈی پی او قصور سید علی ناصر رضوی نے پریس کلب مصطفی آباد للیانی(رجسٹرڈ) کے وفد سے ملاقات کے دوران کیا، وفد میں صدر پریس کلب محمد عمران سلفی، سعید احمد بھٹی، ڈاکٹر اصغر علی شہزاد، چوہدری منظور احمد، ڈاکٹر اسلم انصاری،ملک مختار شاہین، سجاد احمد جٹ، عبدالقیوم مہر، محمد جمیل سندھو، بابا طارق مقبول، حافظ طاہر اقبال،ارشد علی جوئیہ ،رانا توقیر احمد ،محمد اکمل کھوکھر ،عبدالرحمان انصاری،حاجی عبدالقادر،عمر شاہین، صابر علی، عباس علی بھٹی، ودیگر صحافی شامل تھے،جنہوں نے ڈی پی او قصور سید علی ناصر رضوی کو گلدستے بھی پیش کئے۔

ڈی پی او قصورسید علی ناصر رضوی نے مزید کہا کہ پولیس اور صحافی ایک خاندان کی مانند ہیں دونوں خدمت خلق پر مامور ہیں، صحافی کے قلم سے نکلنے والی سیاہی مجرموں پر مل دی جاتی ہے، یہی سیاہی عوام کو روشنی مہیا کرتی ہے، صحافی کے الفاظ عوام کے خیالات کو تبدیل کر دیتے ہیں،صحافیوں کو سنسنی کی بجائے ذمہ دارانہ صحافت کرنی چاہئے، سائل اللہ کی رحمت ہوتا ہے ہمیں ان کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنا چاہئے۔

عوام کو حق و سچ، نیکی و بدی میں فرق بتانا، اچھے کو اچھا اور برے کو برا کہنا سب سے بڑا جہاد ہے جو صحافی کر رہے ہیں،لوگوں کی ضرورتوں کا ہم سے وابستہ ہونا ہم پر اللہ کی رحمت ہے، انہوں نے مزید کہا کہ پولیس کارگردگی کی خبروں سے عوام میں پویس پر اعتماد بحال ہوتا ہے، جو سمجھتے ہیں کہ پولیس ہے اور کام کر رہی ہے، جس سے عوام کے درمیان پایا جانے والا خوف کم ہوتا ہے۔

سماج دشمن عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لانا ہم پر فرض ہے، پریس کلب مصطفی آباد کے وفد کی نشاندہی پر انہوں نے ٹول پلازہ مصطفی آباد کے ساتھ بند سروس روڈ کو عوام کیلئے کھولنے کا حکم دیا، سکول و کالجز میں صبح اور دوپہر کے وقت پولیس اہلکاروں کو گشت کرنے کی ہدایت کی۔

ضلع بھر میں پولیس کو ملنے والی لا وارث لاشیں جنہیں اکژ غسل، کفن اور جنازے کے بغیر ہی دفنا دیا جاتا تھاحکم دیا کہ آئندہ کسی بھی لا وارث لاش کو غسل، کفن اور جنازے کے بغیر دفن نہ کیا جائے، بعد ازاں پریس کلب مصطفی آباد کے وفد کو کنٹرول روم کا وزٹ کروایا گیا، جہاں پر صحافیوں کو تفصیلی بریفننگ دی گئی

محمد عمران سلفی صدر پریس کلب مصطفی آباد للیانی رجسٹرڈ
0300-0334-7575126