داڑھی چہرے کی جلد کو بیماریوں سے محفوظ رکھتی ہے: تحقیق

Beard

Beard

لندن (جیوڈیسک) ایک نئی تحقیق میں کہا گیا ہے کہ داڑھی میں اینٹی بایوٹک بیکٹریا پائے جاتے ہیں جو انسان کو جلدی بیماریوں سے محفوظ رکھتے ہیں۔ محققین کے مطابق وہ افراد جن کی داڑھی نہیں ہوتی ان کے چہرے پر میتھیسیلین ریزسٹنٹ سٹاف اوریوس (ایم آر ایس اے) نامی جراثیم زیادہ پائے جاتے ہیں۔

ایم آر ایس اے عام طور پر ہسپتال سے منتقل ہونے والے انفیکشنوں میں سے ایک ہے کیونکہ یہ بہت سارے اینٹی بایوٹکس کے مقابلے میں قوت مدافعت رکھتا ہے۔ اس تحقیق میں داڑھی اور بغیر داڑھی کے ہسپتال کے 408 عملے کے ارکان کے چہروں کو پونچھ کر نمونے حاصل کئے گئے۔

ہسپتال کے عملے کا انتخاب اس لیے کیا گیا کہ وہاں سے انفیکشن کی منتقلی ہسپتالوں میں ہونے والی اموات کی بڑی وجہ ہے۔ محققین کے لیے یہ حیران کن تھا کہ داڑھی کے بغیر عملے کے چہروں پر داڑھی والے عملے کے چہروں کے مقابلے میں مضر جراثیم کی تعداد زیادہ تھی۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ سٹیفائلوکوکس نامی جرثومے ہیں اور جب انہوں نے اسے پیشاب کے انفیکشن کی ایک قسم کے ساتھ ٹیسٹ کیا تو دیکھا کہ انہوں نے مضر جرثوموں کا خاتمہ کر دیا۔