فینٹاسٹک بیٹس کے پہلے حصے کا نیا ٹریلر جاری

Fantastic Beasts

Fantastic Beasts

نیویارک (جیوڈیسک) ہیری پوٹر کی مصنف جے کے راؤلنگ کی نئی کہانی فنٹاسٹک بیسٹس کے پہلے حصے ویئر ٹو فائنڈ دیم کا نیا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔

فلم فنٹاسٹک بیسٹس اینڈ ویئر ٹو فائنڈ دیم میں مصنف جے کے راؤلنگ نے ایک بار پھر جادو کا سہارا لیا ہے۔ اس بار یہ جادو نگری انیس سو ستائیس کے نیویارک میں قائم ہو رہی ہے۔

فلم میں مرکزی کردار ایڈی ریڈمین اور کیتھرین واٹرسٹن ادا کر رہے ہیں جسے اٹھارہ نومبر کو نمائش کے لئے پیش کیا جائے گا۔