خوبصورت بال شخصیت کو نکھارتے اور خوبصورت بناتے ہیں

Beautiful Hair

Beautiful Hair

تحریر : سمیرا بابر
خواتین کی خوبصورتی ان کے لمبے گھنے اور صحت مند بالوں سے ہیں ہر خواتین کی خواہییش ہوتی ہیں کہ بال لمبے اور خوبصورت ہو اور سب کی توجہ کا مرکز بنے خوبصورت بال مرد اور عورت کی کمزوری ہوتے ہیں اور اسکے لیے خواتین نت نئے ٹوٹکے آزماتی رہیتی ہیں مہنگے سے مہنگا شیمپو اور کنڈیشنر بھی استعمال کرتی نظرآتی ہیں آجکل گرتے بال اور بالوں کا روکھاپن ہر خواتین کا عام مسئلہ بنا ہوا ہیں اسکی بڑی وجہ کم سونا، ٹینشن، متوازن غزا کی کمی اور فضائی آلودگی ہیں آجکل ہماری غذاو ¿ں میں جنک فوڈ اور گوشت کا استعمال ذیادہ تر ہوتا جارہا ہیں اس سے کئی جسمانی مسائل سامنے آرہے ہیں اور ان مسائل میں سے ایک مثلاً گرتے کمزور بالوں کا بھی ہیں خواتین کو اپنی خوراک پر زیادہ توجہ دینی چاہیئے روز مرہ کے استعمال میں مچھلی ، دودھ، انڈے ، اور تازہ سبزیاں شامل کرے ان سے بالوں کو پروٹین ملتا ہیں جو بالوں کے لیے فائدہ مند ہیں خواتین بالوں پر توجہ دے کر انہیں خوبصورت اور ملائم بناسکتی ہیں اپنے بالوں کی حفاظت کرنے سے پہلے آپ کو پتہ ہونا چاہیئے کہ آپ کے بال کس ساخت کے ہیں بال دھونے کے ایک دن بعد آپ اپنی انگلیوں کی پوروں کی مدد سے بالوں کی جڑوں میں مساج کرے اگر پوریں چکنی ہوتو سمجھ لیں آپ کے بال چکنے ہیں

اگر خشک ہو تو آپ کے بالوں کی جلد خشک ہیں ماہرین و آرائش حسن اور جلد ، بال و ناخنوں کے ڈاکٹرز صحت بخش غذاو ¿ں کے ساتھ ساتھ باقاعدگی سے لگانے ، بالوں اور کھوپڑی کی جلد کو صاف ستھرا رکھنے اور اسکی نشونما پر توجہ دینے کی ہدایت کرتے نظر آتے ہیں . کیا آپ چاہتی ہیں کہ آپ کے گیسو ہر وقت چمکدار اور طاقتور رہیں مہکتے نرم و ملائم اور چمکدار بال کس کی خواہش نہیں آپ کے بال آپ کے حسب منشا خوبصورت چمکدار ہوسکتے ہیں اس کے لیے آپ کو متواتر شیمپو استعمال کرنے کی ضرورت بھی نہیں ہیں ہم یہاں چند ایسی گھریلوں تراکیب بتارہے ہیں جن کے لیے بہت کچھ اپنے باورچی خانے میں سے ہی مل سکتا ہیں یہ نسخے آزمودہ ہیں لہذٰ ا اگر آپ ان پر درست طریقے سے عمل کرے گی تو کوئی وجہ نہیں کہ اس کا .نتیجہ آپ کے حسب منشا نہ نکلے..

لیموں : ایک کپ پانی میں آدھے لیموں کا عرق ڈال دیں اب اپنے روکھے بالوںمیں لگایئں تین منٹ تک لگا رہینے دیں اس کے بعد دھوڈالیں اسے آپ ہر طرح کے بالوںمیں لگا سکتے ہیں …کھیرا: ایک کھیرے کو اچھی طرح پیس لیں یہاں تک کے یہ پیسٹ کی صورت اختیار کرلے شیمپو کرنے کے بعد اپنے بالوں میں اچھی طرح لگایں اور دس منٹ تک کے لیے چھوڑدیں اس کے بعد ٹھنڈے پانی سے دھوڈالیں یہ آپ کے سر میں موجود خلیوں کو فعال کر دے گا جس کی وجہ سے آپ کے بال جلدی چکنے نہیں ہونگے.
بال لمبے کرنے کا طریقہ :
اجزاء: کالے ماش ثابت ایک کپ ، آملا سکاکاءآدھا آدھا کپ ، میتھی کے بیج کے دو بڑے چمچے ، لیموں کے چھلکے سوکھے ہوئے چار عدد.

Oil Massage for Dry Hair

Oil Massage for Dry Hair

ترکیب..ان تمام چیزوں کو پیس لیں اس سفوف کو گرم پانی میں آدھے گھنٹے کے لیے بھگود یں اور پھر سر پر لگایں تقریبا پانچ منٹ بعد سر دھو لیں اس سے بال لمبے ہونگے اور گرنا بھی بند ھوجاہینگے اس تیل کو ہفتے میں ایک بار ضرور لگایں بالوں کی حفاظت کے اہم نسخے
سیب کا سرکہ: بالوں کی نشونما خوبصورتی میں سرکہ اہم کردار ادا کرتا ہیں یہ طاقت بخشتے ہوئے بالوں کی بڑھوتی میں تیزی لاتا ہیں خاص طور پر سیب کا سرکہ اس حوالے سے بھی اہم تصور کیا جاتا ہیں یہ سر کی جلد یعنی کھوپڑی کی سطح پر موجود پی ایچ لیول کو توازن رکھتے ہوئے بالوں کی نشونما کے عمل کو تیز کرتا ہیں سیب کے سرکے کی مدد سے اپنے بالوں کو خوب رونق و دلکشی فراہم کرنے کا یہ طریقہ ہیں ..

چار کھانے کے سرکے کو نہانے کے جگ کے پانی میں بھر کر شامل کرے اور شیمپو کرکے سر دھونے کے بعد اس سرکے ملے پانی سے اپنے بالوں کو نتھار لیں ویسے تو اس مکسچر میں ایسی بو نہیں ہوتی جو آپ کو ناگوار گزرے تاہم آپ اس میں لیورنڈر آئل کے چند قطرے بھی ملالیں گی تو سرکے کی مہک بڑی حد تک معدوم ہوجائے گی
**بالوں میں خشکی دور کرنے کا طریقہ***
کھوپڑی میں دوران خون کی کمی سے خشکی کا مرض پیدا ہوتا ہیں اس کے لئے ضروری ہیں کہ باقاعدگی سے سر میں مساج کیا جائے اور بالوں کی صفاءکا خاص خیال رکھا جائے بالوں میں خشکی ہونے کے بعد فوری طور پر اینٹی ڈینڈرف شیمپو استعمال نہ کرے کیونکہ وہ بہت تیز ہوتاہیں اور اس سے بالوں کو نقصان پہنچتا ہیں …
سر سوں کے تیل میں دو چمچے دہی ملا کر جڑوں میں لگایں ایک گھنٹے بعد شیمپو کرلے خشکی غائب ہوجائیگی یہ عمل ہفتے میں ایک بار ضرور کرے ..ٓٓ

موسم سرما کی آمد آمدہے ہم اس موسم میں بالو ں کی حفاظت کے لیے چند نسخے بتاتے ہیں جو ٓپ کے لیے مفید ثابت ہوں گے
موسم سرما میں بالوں کو نرم و ملائم اور چمک دار بنانے کی بہترین ٹپس پر عمل کرکے آپ پریشانی سے بچ سکتی ہیں ….
سردیوں کے دوران ٹھنڈی اور خشک ہوایئں نہ صرف چہرے ہونٹوں اور جسم پر سخت اثرات مرتب کرتی ہیں بلکہ بال بھی خشک کمزور اور بے رونق ہوجاتے ہیں .

Hair Wash

Hair Wash

بالوں کو دھونا… موسم سرما میں بالوں کو کثرت سے نہیں دھونا چاہیئے کیونکہ بالوں کو بہت زیادہ دھونے سے وہ روکھے اور کمزور ہوجاتے ہیں ..
ہفتے میں ایک مرتبہ یا زیادہ سے زیادہ دو مرتبہ بالوں کو دھویا جائے بالوں کو دھونے کے لیے نیم گرم پانی اور کسی اچھے معیاری شیمپو کا استعمال کیا جائے …
اس بات کا خیال رکھنا چاہیئے کہ پانی بہت زیادہ گرم نہ ہو کیونکہ یہ بالوں کی قدرتی چکناءاور روغن کو بالوں سے نکال دے گا جس سے بال روکھے اور سر میں خشکی پیدا ہوگی. ایسے شیمپو ہرگز استعمال نہ کرے جس میں طاقتور ڈٹرجنٹ شامل ہوں.

ہیئر کنڈیشنر …: شیمپو لگانے کے بعد بالوں پر کنڈیشنر ضرور استعمال کریں کیونکہ موسم سرما کی وجہ سے بالوں میں پیدا ہونے والی خشکی کو کم کرنے میں مدد دیتا ہیں اور بال نرم و ملائم اور چمک دار دکھائی دیتے ہیں .. لیکن اگر آپ مصنوعی کنڈشنرز کے بجائے قدرتی اشیاءسے بنے ہوئے کنڈیشنر استعمال کریں تو وہ بالوں کے لیے نہایت مفید ثابت ہونگے .. گرم تیل کا مساج…: سردیوں کے موسم میں بالوں کو خشکی سے بچانے کے لیے ہفتے میں دو مرتبہ نیم گرم تیل سے سر کا مساج ضرور کریں مساج کے لیے آپ زیتون کا تیل ، ناریل کا تیل یا سرسوں کا تیل استعمال کرسکتی ہیں ..

Towel Drying Hair

Towel Drying Hair

اپنی پسند کے کسی بھی تیل سے سر کی کھوپڑی کا اچھی طرح مساج کریں پھر تولیے کو گرم پانی میں اچھی طرح بھگوکر نچوڑ لیں تاکہ تولیے کا سارا پانی نکل جائے اب تولیے کو پانچ منٹ کے لیے سر پر لپیٹ دیں اس ٹریٹمنٹ کے ذریعے بال سارا تیل جزب کرلیں گے سردیوں کے موسم میں مہندی ہربل آئل جیسے کہ کیسٹر آئل استعمال کرنے سے گریز کریں…
بالوں کو باندھ کر رکھیں : موسم سرما میں بالوں کو ہمیشہ باندھ کررکھیں کیونکہ ٹھنڈی اور خشک ہوائیں بالوں کو براہ راست نقصان پہنچاتی ہیں خشک بال آسانی سے ٹوٹ جاتے ہیں اس لیے بالوں پر بہت زیادہ برش کرنے سے گریز کریں اور نہ ہی گیلے بالوں کے ساتھ باہر جائے

تحریر : سمیرا بابر