جو بیف کھائے بغیر نہیں رہ سکتے، پاکستان چلے جائیں، مختار عباس نقوی

Mukhtar Abbas Naqvi

Mukhtar Abbas Naqvi

نئی دلی (جیوڈیسک) بھارت میں گائے کا گوشت پسند کرنے والے مسلمانوں کے لیے حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کے لیڈر مختار عباس نقوی کا انوکھا مشورہ ، کہتے ہیں جو بیف کھائے بغیر گزارہ نہیں کر سکتے انہیں پاکستان یا عرب ممالک چلے جانا چاہیے۔

بھارت میں گئو ماتا کو ذبح کرنے کی پابندی پر کئی لوگ پاکستان کا ’ون وے‘ ٹکٹ تقسیم کر نے لگے۔ حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کے لیڈر مختار عباس نقوی نے بھی ایک ٹی وی شو میں یہی بات کہی۔ مختار عباس کی یہ بات آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے رہنما اسد الدین اویسی کو ایک آنکھ نہ بھائی۔

بولے کیا آپ ریاست گوا کے وزیر اعلیٰ کو بھی پاکستان جانے کا مشورہ دے رہے ہیں ؟ بھارت کی مغربی ریاست مہاراشٹر میں گائے کے ذبیحے پر پابندی والے قانون کے نفاذ سے بڑے جانور کے گوشت کے کاروبار ٹھنڈے ہوگئے ہیں۔اس میں گوشت سے بنے پکوان فراہم کرنے والے ہوٹل اور ریستوران، چمڑے کی اشیا کے تاجروں کے علاوہ لاکھوں قصاب شامل ہیں۔