گزر بسر کیلئے بھیک مانگنے سے ڈانس بار میں رقص کرنا بہتر ہے: بھارتی سپریم کورٹ

 Indian Supreme Court

Indian Supreme Court

نئی دہلی (جیوڈیسک) بھارتی سپریم کورٹ نے کہا کہ گزر بسر کرنے کے لیے بھیک مانگنے سے ڈانس بار میں رقص کرنا بہتر ہے۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ممبئی ڈانس بار معاملے پر جسٹس دیپک مشرا اور جسٹس شواکیرتی سنگھ کے بینچ نے دائر ایک درخواست پر سماعت کرتے ہوئے کہا کہ سڑک پر بھیک مانگنے یا غلط طریقوں سے پیسہ کمانے سے ڈانس بار میں رقص کرنا زیادہ اچھا ہے۔

عدالت نے مہاراشٹر پولیس کو ایک ہفتے کے اندر بار مالکان اور وہاں کام کرنے والے کارکنوں کو لائسنس دینے کو یقینی بنانے کے لیے بھی کہا۔